ہانگزو : چین میں ڈیجیٹل وسائل کے لیے ابھرتے ہوئے ذرائع کا مرکزاورعالمگیریت کی تعمیر نو میں ایک اہم کردار

Press Releases Urdu

ہانگزو، چین، 13اکتوبر، 2021 /ژن ہوا –ایشیا نیٹ/ –ابھرتے ہوئے چینی شہروں کی اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کی حالیہ ایک فہرست میں،ہانگزو،شینزن،گوانگزو،شنگھائی اور ژوہائی سرفہرست رہے۔جنوب مشرقی چین کےان شہروں کے بارے میں اندازہ لگایا جارہاہے کہ کہ یہ اگلےپانچ سالوں میں زبردست معاشی نموکے امکانات کو بڑھائیں گے اوران کی  چین کی ٹیکنالوجی پر چلنے والی ترقی کے ماڈل  میں ڈھالنے میں اہم کردار ادا کرنےکی امید کی جارہی ہے۔

چین کی ڈیجیٹل معاشی ترقی میں ایک سرکردہ شہر ہانگزو،اس فہرست میں اول رہا۔تجزیہ کاروں کے مطابق،چین کا یہ مشرقی شہر ملک کے ڈیجیٹل وسائل کےلیے اہم پیداواری مرکز بن جائے گا اور عالمی معاشی نظام کی تعمیر نو کے ایک نئے سلسلے میں ایک اہم کردار اداکرےگا،جو کہ اشیا کی گزشتہ تجارت کی جانب سے لائی جانے والی گلوبلائزیشن  اور مالیاتی وسائل کی روانی اور اس کی وجہ سے وجود میں آنے والے شہروں کے ایک سلسلے سے مختلف ہے ۔

29ستمبرسے 4اکتوبر تک 17واں چائنا انٹرنیشنل کارٹون اینڈ اینیمیشن فیسٹیول ہانگزو،چین میں منعقد ہوا،جس نے دلکش کاسٹیوم میں ملبوس بہت سے شائقین کو متوجہ کیا ۔

رپورٹ کے مطابق،ہانگزو اور دیگر مشرقی ساحلی شہر مرکزی حکومت کی ممکنہ اختراعات اور 14ویں پنج سالہ منصوبے کے تحت پیداواری حکمت عملی سے مستنفید ہوں گے،کیونکہ اس نے باصلاحیت  مزدوروں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچاہے۔اسی اثنا میں،عالمی وبانے کاروباری  طور طریقوں میں تبدیلی لانے میں اہم  کردار اداکیاہے۔ای-کامرس میں دخول بڑھتاجارہا ہے کیونکہ صارفین  آن لائن خریداری کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور کاروباروں نے مارکیٹنگ کے نئے طریقہ کار اپنائے ہیں،جیسے کہ لائیو اسٹریمنگ۔

ہانگزو کی بلدیاتی حکومت کے مطابق،ہانگزوکی چین کی ابھرتی مارکیٹ میں مقام اورمستقبل کی ترقی کے لیے  زبردست استعدادی قوت ڈیجیٹل صنعت کی بڑھتی ہوئی طاقت سے جدا نہیں ہوسکتیں۔اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کے پہلے سہ ماہی میں،ہانگزو کی ڈیجیٹل معیشیت کی بنیادی صنعتوں نے 112بلین یوآن تک اضافہ کیا ہے جو،گزشتہ سال کے مقابلے میں28.1فیصد اضافہ ہے،اور دو سالوں میں 16.6فیصد تک ترقی کی جو کہ جی ڈ ی پی کا 26.7 فیصد ہے۔

ڈیجیٹل صنعت کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے،ہانگزو نے صنعتی انٹرنیٹ، 5Gاور نئے دور کے دیگر انفراسٹرکچر کی ترقی کو ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل ایپلیکیشن  کے ذریعے  تیز کردیاہے،جن میں سمارٹ ورک شاپ اور ڈیجیٹل فیکٹریز شامل ہیں۔

ہانگزو میں،فیکٹریوں کو جدید بنانے کے لیے کئی ڈیجیٹل کمپنیاں مختص کی گئی ہیں۔اس وقت،ہانگزو نے 400سے زائد ڈیجیٹل انجنئیرنگ سہولیات فراہمی کی کمپنیاں اکٹھی کی  ہیں،اور زجیانگ کی ڈیجیٹل تبدیلی استعدادی صلاحیت کو  تقریباً 70فیصد اور چین کو کلاوٗڈ کمپیوٹنگ کی صلاحیتوں  کا 70فیصدسہولیات  فراہم کررہاہے۔

زبردست ڈیجیٹل نظم وضبط اور بہتر ڈیجیٹل  زندگی کے ساتھ بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشیت  کے ساتھ،ہانگزو ،شہر جوہزاروں سالوں سے اپنی خوبصورتی کے حوالے سے مشہور ہے،اس شہر نے حالیہ وقتوں میں جدت کو  اپنا مخصوص نشان بنایاہے۔جدت ہانگزو کو چین میں نئے ڈیجیٹل وسائل کے لیے ایک پیداواری مرکز بناتی ہے،اورچین کی گلوبلائزیشن کا سامناکرتی معیشیت  کی تبدیلی کے ایک نئے سلسلے میں ایک اہم کردار اداکررہی ہے ،اور کئی شعبوں کی تعمیر نو کو جاری رکھے ہوئے ہے ،جن میں تجارت،تیاری،مصنوعی ذہانت کی ترقی اور ڈیزائن شامل ہیں۔

شہری صنعت میں بہتری اور تیزرفتار ترقی کو ٹیلنٹ کی امداد سےالگ نہیں کیاجاسکتا۔ٹیلنٹ کو اپنی جانب کھینچنے کے سلسلے میں،ہانگزو کے پاس کارکردگی کی ایک بہترین شیٹ ہے: لگاتار تین سالوں تک،مقامی اور غیر ملکی ٹیلنٹ اور انٹرنیٹ ٹیلنٹ کےیہاں آنے کی اوسط چین میں اول نمبر پر رہی ،اور لگاتار دس سالوں تک غیرملکی ٹیلنٹ کی نگاہوں میں پرکشش  چینی شہروں میں ایک رہاہے۔ہانگزو اتنا پرکشش کیوں ہے؟

’’شہر کا معیار بہتر بنانے کے لیے تمام کاموں کا مقصد ٹیلنٹ کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور یہاں محفوظ رکھناہے‘‘۔یہ ہانگزو کے جواب کے ساتھ ساتھ اس کا عزم بھی ہے۔ہانگزو میں،اس بات پر اتفاق ہے کہ ٹیلنٹ سب سے اہم وسیلہ ہے،اور  شہر کی ٹیلنٹ کی اہم حکمت عملیاں بنانے سے پہلے ٹیلنٹ رکھنے والے افراد سے مشاورت کی جائے گی۔ٹیلنٹ رکھنے والے افراد سے متعلق مسائل جس میں مشاورت کی ضرورت ہو وہ بھی مشاورت  کےایجنڈ  ے میں شامل کی جائے گی اور اس کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔

40سے زائد ممالک کے 100سے زائد بین الاقوامی طلبا ہانگزو کے بین الاقوامی طلبا کے لیے پہلے کاروباری پارک میں داخل ہوئے ہیں۔رواں سال میں اب تک،وئی شنگ،ایک بھارتی طالب علم، نے اب تک بھارت میں چینی مصنوعات کی فروخت کے 400,000یوآن تک کے آرڈر حاصل کرلیے ہیں۔آنا لو،ایک برطانوی طالبہ،نے ایک تعلیمی مشارورتی کمپنی کی بنیادرکھی ،اور جیانگسو اور شنگھائی میں کئی یونیورسٹیوں میں بہترین غیر ملکی اساتذہ کو متعارف کروایا۔

ہانگزو کا ماحول ٹیلنٹ کے لیے بہتر ہوتاجارہاہے۔10ملین آبادی رکھنے والا یہ شہر تازہ ترقی کے مواقع فراہم کررہاہے،اور مقامی اور غیر ملکی ٹیلنٹ کو ہانگزو میں بسنے کے لیے ایک  بہترین ماحول اور ایک بہتر خود اعتماد طرز فکر فراہم کررہاہے۔

ایک برطانوی شہری ایلن ویلکنسن جو کئی سال تک ہانگزو میں رہے، ان کے مطابق،’’ہانگزو کے شہری فیشن کے لحاظ سے بہت زیادہ حساس ہیں۔وہ تہذیب اور روایات پر زور دیتے ہیں،ا ور ان کی زندگی انفرادیت اور عالمگیریت کا پیچھا کرنے سے بھری ہوئی ہے۔‘‘

ہانگزو کے شہریوں کی فیشن کے معاملے میں نایاب حساسیت کے بارے میں کہاجاسکتاہے کہ یہ  ثقافتی جین سے  اٹھی ہے جو ہانگزو کی تاریخ میں نقش ہے،جو ہزاروں سالوں کی تاریخ اورثقافت کی وجہ سے مشہور شہر ہے۔خوشحال ثقافت کے ساتھ آج کا ہانگزو،اینیمیشن،تقاریب اور مقابلے کا ایک شہر بن چکاہے۔دی چائناانٹرنیشنل اینیمیشن فیسٹیول،جو کہ 17سالوں سے منعقد کیاجارہاہے،چین اور یہاں تک کہ دنیا بھر کے اینیمیشن بنانے والوں کے لیے ایک میلہ کی طرح منعقد کیاجاتاہے۔کئی اینیمیشن بنانے والی کمپنیاں اور تخلیق کار ہانگزو میں اس وسیع شعبے میں حصہ لینے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے رہے ہیں اور اینیمیشن کی طرز کو شہر کے ہر زاویے کے ساتھ جوڑنے کو فروغ دے رہے ہیںَ۔

15واں ہانگزو کلچرل اینڈ کرییٹیو انڈسٹری ایکسپو اس سال منعقد کیاجائے گا جو ہانگزو کی ثقافتی صنعت کی اندرونی طاقت کو مزید بڑھائے گا اور ہانگزو کے شہریوں کو عالمی تخلیقی ثقافت کے جانب سے دی جانے والی دعوت سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔14ایف آئی این اے ورلڈ سویمننگ چیمپین شپ نے 2018میں دنیا کو ہانگزو کی مجموعی قوت اور اس مقابلے کو منعقد کروانے کی اہلیت کا باور کرایا ہے۔ایف آئی این اے کا سابق صدر جولیو میگ لیون نے ایک بار کہاکہ انہوں نے ہانگزو میں ایک یادگار وقت گزارا،جو ایک پرجوش شہر ہے۔2022میں،ہانگزو 19ویں ایشیا گیمز کی میزبانی کرے گا،اور مزید کئی اعلی معیار کی تقاریب یہاں پر منعقد ہوں گی ،جو آہستہ آہستہ اس شہر کو کھیلوں کی خاصیت رکھنے والے شہر کے طور پر مشہورکریں گی۔

ہانگزو اپنے آپ کو ایک ایک ڈیجیٹل شہر بنانے کے لیے پر عزم ہے تا کہ ایک اختراعی شہر کی تعمیر میں ایک نئی تحریک پیدا کرے،ایک ایسا سرسبز شہر جو ماحولیاتی تہذیب کو نمایاں کرے،ایک فلاحی شہر جو مضبوط تاریخٰ اور ثقافتی خوبصورتی رکھتاہو،زجیانگ کی اعلی معیار کی ترقی کی ایک مثال کے طور پرایک خوشحال شہر  اور عمومی خوشحالی کا مظہرعلاقہ ہو،  اور بڑھتی ہوئی عالمگیریت کے ساتھ ایک کھُلا شہر ہو۔

ذریعہ : ہانگزو کی بلدیاتی حکومت

تصویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=403502